پاکستان

عسکریت پسندی کے خاتمے، مزید فوجی آپریشنز کے خلاف بنوں میں امن کمیٹی کا دھرنا

جمعے کی شام بنوں میں ضلعی انتظامیہ اور امن کمیٹی کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد آج شہر میں پولیس لائنز چوک میں احتجاجاً دھرنا دیا جا رہا ہے، جس میں مقامی صحافیوں کے مطابق امن پاسون کے مرکزی رہنما بھی شریک ہیں۔